Tuesday, 4 June 2013


کیف…یوکرائن کی سب سے بڑی اور قدیم نمک کی کان اور عجائب گھر سیاحوں کی توجہ کامرکز بناہوا ہے۔مشرقی علاقےDonetsk میں بنی یہ خوبصورت کان نمک کاشہر کہلاتی ہے۔18 مربع کلومیٹر پر پھیلی نمک کی کان100 سال سے بھی زائد قدیم ہے۔کان میں زیر زمین بنے منفرد اور حسین نظارے میوزیم میں ڈھل گئے ہیں،میوزیم حکام کے مطابق 3 منازل پر محیط کان میں 41 کمرے ہیں ، پہلا فلورسانس اور الرجی کے مریضوں کے لیے ہے ،سیکنڈ فلور چرچ ہے۔تھرڈ فلورپر بنیادی طور پر چونا پتھر اور ڈولومائٹ پر مشتمل ہے۔ اس میوزیم میں آنے والے سیاح کان کے اندر ہی فٹبال کھیل سکتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment