شکاگو…این
جی ٹی …امریکی ریاست ایلی نوائے کے شہر شکاگو میں566افراد نے سپر ہیرو سپر
مین کا روپ دھار کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ شکاگو میں ایک معروف
کمپنی کے تحت سپر مین کی آنے والی فلم ”مین آف اسٹیل“ کی تشہیر کے لیے
منعقد کیے گئے ایونٹ میں کمپنی ملازمین کے درمیان800 سپر مین کاسٹیومز
تقسیم کیے گئے۔نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا ٹارگٹ لیے تقریباً566ملازمین
معروف ہالی ووڈ ہیرو سپرمین کاسرخ اور نیلے رنگ کاکاسٹیوم،پیٹھ پر لال چادر
اور لال جو تے پہن کرایک جگہ جمع ہوئے۔موقع پر موجود گینز کے نمائندے نے
کاسٹیومز میں موجود تمام افراد کی گنتی مکمل کرتے ہوئے اسے نیا ریکارڈقرار
دے دیا اور اس ایونٹ کو سپرمین کے سب سے بڑے اجتماع کی حیثیت سے گینز
ریکارڈ بکس میں شامل کرتے ہوئے منتظمین کو اعزازی سند سے بھی نوازا۔واضح
رہے کہ اس قبل سپر مین کاسٹیوم کیساتھ سب سے بڑے اجتماع کا ریکارڈ کینیڈاکے
پاس تھا جہاں437افرادکی مدد سے یہ ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔
Saturday, 8 June 2013
566افراد نے سپر مین کا روپ دھار کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
Posted by Unknown on 06:32 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment