مائیکروسافٹ نے باضابطہ طور پر اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 8.1 کا ریلیز کردیا ہے۔
سان فرانسسکو میں سالانہ
ڈویلپرز کانفرنس کے دوران مائیکروسافٹ نے ونڈوز 8 کا نیا اپ ڈیٹ ورژن
متعارف کرایا، جس کا ٹیسٹ ورژن مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے جب کہ رواں سال
کے آخر تک اس کا مکمل ورژن فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹو
اسٹیو بالیمر نے تصدیق کی ہے کہ ونڈوز 8.1 میں اسٹارٹ بٹن پھر شامل کرلیا
گیا ہے، جسے ونڈوز 8 سے ہٹا دیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اسٹارٹ بٹن کو واپس شامل کررہے ہیں اب آپ اپنے ڈیسک ٹاپ کو اپنی مرضی سے چلاسکیں گے۔
اس نئے ورژن میں سرچ آپشن کو
زیادہ بہتر بنایا گیا ہے جس سے صارف کمپیوٹر میں دستاویزات، اپیلیکشنز اور
انٹرنیٹ پر کچھ بھی ایک ہی سرچ بار پر ڈھونڈ سکیں گے۔
اسی طرح اس میں صارف اپنی تمام اپلیکشنز کی فہرست ایک ہی جگہ دیکھ سکے گا۔

0 comments:
Post a Comment