Thursday, 27 June 2013


 لندن…این جی ٹی…کہانیوں اور افسانوں میں تو پریوں کاذکر اکثر لوگوں نے سنا ہو گالیکن یہ خواتین اس خیال سے اس قدر متاثر ہوئیں کہ پریوں کا روپ دھار کر سیکڑوں کی تعداد میں جمع ہوکرعالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا۔برطانوی شہر Lichfield کی مرکزی شاہرہ پر 871خواتین پریوں کے روایتی لباس میں جادوئی چھڑی اورنازک پروں کے ہمراہ چہل قدمی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئیں۔عمر کی تفریق سے عاری ہو کر بیک وقت سیکڑوں خواتین کا پریاں بن کراس اجتماع میں حصہ لینے کی انوکھی کاوش کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment