Thursday, 27 June 2013

اگر آپ کے شوہر راہ چلتے کسی اجنبی خاتون کو گھورنے لگے تو غصہ کرنے کی بجائے معاف ہی کردیں کیونکہ یہ تو مردوں کے جینز میں شامل ہے۔
یہ دلچسپ دعویٰ ایک برطانوی تحقیق میں کیا گیا ہے۔
اسٹرلنگ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مردوں کے لیے جانی پہچانی خواتین کے مقابلے میں اجنبی حسینائیں زیادہ پرکشش ہوتی ہیں اور وہ بے اختیار انہیں گھورنے لگتے ہیں۔
تحقیق میں تو یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ سب ہمارے آباء و اجداد کی مہربانی ہے کیونکہ ماضی میں مرد زیادہ سے زیادہ خواتین سے شادی کی کوشش کرتے تھے۔
محقق انتھونی لٹل کے بقول مردوں میں یہ کمزوری ہوتی ہے کہ وہ دیکھے ہوئے چہرے دوبارہ دیکھ کر اتنے خوش نہیں ہوتے جتنے کسی اجنبی چہرے کو گھور کر۔
اس کے مقابلے میں خواتین کافی باشعور ہوتی ہیں اور وہ جانے پہچانے مردوں کو ہی زیادہ پرکشش محسوس کرتی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment