Saturday 22 June 2013



 برلن…این جی ٹی…جرمنی کے شہر برلن کی ایک مقامی یو نیورسٹی کے ما ہرین نے ایسا منفرد گیند نما کیمرہ تخلیق کیا ہے جسے ہوا میں اچھال کر چاروں اطراف کے مناظر کی تصاویر کھینچی جاسکتی ہیں۔ ایک عام گیند کی شکل والے اس 2میگا پکسل کیمرے میں 36موبائل فون کیمرے نصب ہیں جو ہوا میں اس گیند کے اچھلتے ہی زمینی سطح کے ساتھ ساتھ 360ڈگری کے زاویے سے اردگرد کے مناظر کی مکمل تصویر کشی کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کیمرے کے مختلف لینسز سے لی گئی تصاویر خود کار نظا م کے تحت ایک ہی تصویر کی شکل اختیار کر لیتی ہیں جس میں چا روں اطراف کے ماحول کے مناظر کا باآسانی نظارہ کیا جا سکتاہے۔

0 comments:

Post a Comment