Saturday 22 June 2013



 ٹوکیو… این جی ٹی…والدین اپنے بچوں کو مصروف رکھنے اور ان کے کھیلنے کیلئے انھیں کھلونے دیتے ہیں جنھیں بچے اپنا دل بہلانے کے بعد گھر میں پھیلا کر ماؤں کا کام بڑھادیتے ہیں ۔ والدین کی اس مشکل کو آسان کر نے کیلئے جاپان میں ایک ایسا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو بچوں کے پھیلائے ہوئے کھلونوں کو سمیٹنے کا کام سر انجام دے گا۔ جدید ٹیکنالوجی کی سہولت کی مدد سے کنٹرول ہو نے والے اس روبوٹ میں ایسے جدید سینسرز نصب ہیں جو انسان کی رہنمائی میں فرش اور گھر کے دیگر حصوں میں پھیلے ہوئے بچوں کے کھلونوں کو اٹھا کر ڈبے میں ڈال کر محفوظ کر کے والدین کا ہاتھ بٹھائے گا ۔

0 comments:

Post a Comment