Saturday, 29 June 2013

اکثر لوگ سونے سے قبل الارم تو لگادیتے ہیں مگر اسکے بجنے پر اٹھنے کی بجائے اسے ہی بند کردیتے ہیں، مگر اب ایسا نہیں ہوسکے گا۔
جی ہاں ایسا انوکھا روبوٹک الارم تیار کرلیا گیا ہے جو بجتے ہی قریبی دراز یا میز سے اتر کر فرش پر بھاگنا شروع کردیتا ہے اور اس دوران ایسی خوفناک آوازیں نکال رہا ہوتا ہے کہ آپ کو اسے خاموش کرانے کے لئے اس کے پیچھے بھاگنا ہی پڑتا ہے۔
یہ الارم 3 فٹ تک نیچے گر کر بھی ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہتا ہے اور آپ کے سہانے خوابوں پر پانی پھیر دیتا ہے۔
ایک طالبعلم کے تیار کردہ یہ روبوٹک کلاک اس وقت تک چلنا شروع نہیں کرتا جب تک اس کا الارم بجنا شروع نہیں ہوجاتا۔

0 comments:

Post a Comment