Monday, 10 June 2013


نیویارک …این جی ٹی …آج کل فلموں کو تھری ڈی ٹیکنالوجی کی سہولت سے آراستہ کر کے نا ظرین کیلئے مزید پر کشش بنایا جارہا ہے لیکن ایک امریکی کھلو نا سازکمپنی نے ایسا پین متعارف کر وادیا ہے جس سے تھری ڈی پینٹنگ بنائی جاتی ہیں۔3Doodler نامی یہ پین دنیا کا واحد پین ہے جس کی مدد سے کسی بھی سطح اور حیرت انگیز طور پر ہوا میں بھی آرٹ کے فن پارے بنائے جا سکتے ہیں ۔اس تھری ڈی پین کو استعما ل کر نے کیلئے کسی سوفٹ وئیر یا کمپیوٹر کی بھی ضرورت نہیں صرف ABS پلاسٹک کو اس پین میں ڈالا جاتا ہے جس کا الیکڑک ہیٹر اس پلاسٹک کو پگھلاتا اور منٹوں میں تھری ڈی اشکال تیار کی جاتی ہے۔ دنیا کے پہلے اس تھری ڈی پین کو 100 ڈالرمیں اس سال کے آخر تک عام فروخت کیلئے بھی پیش کر دیا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment