لاس
اینجلس …کہتے ہیں نا کہ اوپر والا جب دیتا ہے تو چھپڑ پھاڑ کے دیتا ہے ،
ایسا ہی کچھ ایک امریکی خاتون کے ساتھ ہوا جوراتوں رات لکھ پتی بن گئی
ہیں۔امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی خاتون پر قسمت کی دیوی کچھ
اس طرح مہربان ہوئی جب ایک ٹی وی گیم شو کے دوران 12 حروف پر مشتمل ایک
انگریزی اصطلاح(Tough Workout) کے 8حروف10سیکنڈ سے بھی کم وقت میں بوجھ لئے
اوردس لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔مقابلے کا سب سے بڑا انعام جیت کر
30سالہ خوش قسمت خاتون کے پاؤں زمین پر نہیں ٹک رہے تھے اورغیر یقینی
صورتحال میں اسکی آنکھوں سے خوشی کے آنسو جاری ہو گئے جبکہ شو کے حاضرین
تالیاں بجا کر اسکی ذہانت اورخوش قسمتی کی داد دیتے نظر آئے۔
Monday, 3 June 2013
امریکا: ٹی وی گیم شو میں خاتون دس لاکھ ڈالر کا انعام جیت گئی
Posted by Unknown on 06:35 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment