Monday, 10 June 2013

ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے غم

اگر اللہ کے بعد کسی نے ہم پر احسان کیا ہے تو وہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ہمارے نبی اتنا روئے کہ ساری امت کا رونا اکھٹا کرو پھر بھی ان کے رونے سے کم ہو گا کوئی نبی ایسا نہیں آ یا جس نے اتنا غم کیا ہو ۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کا اتنا غم کرتے اتنا روتے کہ اللہ کو کتنی ہی بار جبرائیل ع کو تسلی کے لئے بھیجنا پڑا قرآن کھول کر پڑھئیں کتنی ہی آیتیں صرف حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تسلی کے لئے بھیجی گئیں ،ہمارا روزے کی وجہ سے پیٹ کھنچتا ہے وہ ہمارا نبی صلی اللہ علیہ وسلم تین  تین دن بھوکا رہتا ان پر کیا گزرتی ہو گی جن کو ہمارے اللہ نے کہا تو کہہ تو سہی میں تیرے لئے جنت لے دستر خوان بچھا دوں گا تو کہہ تو سہی میں احد پہاذ تیرے لئے سونا بنا دوں گا اور تیری آخرت میں کوئی کمی نہ آئے گی ،بھر بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا نہیں نہیں میں روکھی سوکھی کھاؤں گا کب میری امت تر کھائے گی ،کاش ہم اس زمانے میں جا کر دیکھ سکتے تین تین دن بھوکے رہتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم باغ میں گئے کھجوریں اٹھا کر کھانے لگے ساتھ میں عبداللہ بن عمر  ساتھ تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا عبداللہ تم نہیں کھاتے ؟؟؟عبداللہ رض نے کہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم مجھے بھوک نہیں ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عبداللہ مجھے بھوک لگی ہے آج چوتھا دن ہے میں نے کچھ نہیں کھایا ۔
آج اسی نبی
صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتیں  قربان کی جاتی ہیں ہمارے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم ساری ذندگی ننگے سر نہیں پھرے احرام کی حالت میں ننگے سر ہوئے تھے اور ایک دفعہ ذندگی میں ننگے سر نماز پڑھائی تھی بس ۔
ہمارا نبی تو ماؤں سے زیادہ پیار کرنے والا تھا میری امت میری امت کہتا رہا۔
میدان حشر میں جہنم  چیخ مارے گی سب شہداء ولی فرشتے جنات اولیاء سب زمیں پر جا گریں گے احادیث میں ہے جس کے پاس ستر نبیوں کا عمل ہو گا وہ بھی کہے گا آج میں نہیں بچوں گا۔
 سب نبی کہیں گے نفسی نفسی ،آدم ع کہیں گے نفسی نفسی ،کلیم اللہ ،یوسف ع عیسی ع سب کہیں گے یا اللہ میری جان بچا میں کسی کا سوال نہیں کرتا۔
ان سب میں بس ایک نبی
صلی اللہ علیہ وسلم ہو گا جس کی جھولی پھیلی ہوگی وہ کہہ رہا ہو گا یا اللہ میری امت یا اللہ میری امت۔ کچھ تو خیال کرتے ہم ،کوئی ہے جو مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات کا بدلہ دے سکے ؟؟؟؟؟؟۔کیا اپنی امت کو اس حال میں جس حال میں ہم ہیں دیکھ کر وہ بےقرار نہیں ہوتے ہوں گے؟؟؟؟؟

0 comments:

Post a Comment