Monday, 3 June 2013

Jab Tak Gham e Jahan K hawale Hue Nahin

Posted by Unknown on 04:24 with No comments
جب تک غمِ جہاں کے حوالے ہوئے نہیں
ہم زندگی کے جاننے والے ہوئے نہیں

کہتا ہے آفتاب ذرا دیکھنا کہ ہم
ڈوبے تھے گہری رات میں، کالے ہوئے نہیں

چلتے ہو سینہ تان کے دھرتی پہ کس لیے
تم آسماں تو سر پہ سنبھالے ہوئے نہیں

انمول وہ گہر ہیں جہاں کی نگاہ میں
دریا کی جو تہوں سے نکالے ہوئے نہیں

طے کی ہے ہم نے صورتِ مہتاب راہِ شب
طولِ سفر سے پاؤں میں چھالے ہوئے نہیں

ڈس لیں تو ان کے زہر کا آسان ہے اُتار
یہ سانپ آستین کے پالے ہوۓ نہیں

تیشے کا کام ریشۂ گُل سے لیا شکیب
ہم سے پہاڑ کاٹنے والے ہوئے نہیں

شکیب جلالی

0 comments:

Post a Comment