Wednesday 19 June 2013

Love And Hate

Posted by Unknown on 04:34 with No comments
محبت اور بغض

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ جب کسی بندے سے محبت فرماتے ہیں تو جبرائیل علیہ السلام کو بلا کر فرماتے ہیں کہ میں فلاں سے محبت کرتا ہوں تو اسے محبوب رکھ ۔ فرمایا پس جبرائیل علیہ السلام بھی اس سے محبت کرتے ہیں پھر آسمان میں منادی کی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ فلاں سے محبت کرتا ہے تم بھی اس سے محبت کرو تو آسمان والے بھی اس سے محبت کرتے ہیں پھر زمین میں اس کے لئے مقبولیت رکھ دی جاتی ہے اور جب کسی بندے کے لئے مقبولیت رکھ دی جاتی ہے ( وہ دنیا والوں کے لیے مقبول ہوجاتا ہے) اور جب اللہ کسی بندے سے بغض رکھتا ہے تو جبرائیل علیہ السلام کو بلا کر فرماتا ہے کہ میں فلاں سے بغض رکھتا ہوں تو بھی اسے مبغوض رکھ پس جبرائیل علیہ السلام بھی اس سے بغض رکھتے ہیں پھر آسمان میں منادی کی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ فلاں بندے سے بغض (نفرت) رکھتا ہے تو آسمان والے بھی اس سے نفرت کرنے لگ جاتے ہیں اور پھر زمین میں اس کے لئے عداوت اور نفرت رکھ دی جاتی ہے(اور وہ دنیا میں ذلیل ہوجاتا ہے )
صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2204

0 comments:

Post a Comment