انسانوں کو مل گیا مکڑیاں بننے کا موقع
کیا آپ مکڑیاں پسند کرتے ہیں؟
اگر ہاں تو پھر اپنی پسندیدہ مخلوق بننا بھی ضرور پسند کریں گے اور 80 فٹ
بلندی پر لٹکنا یقیناً سنسنی خیز تجربہ ثابت ہوگا۔
جی ہاں جرمنی میں ایسا انوکھا
تفریحی مرکز قائم کیا گیا ہے جو زمین سے 80 فٹ بلند ہے اور وہاں مکڑی کے
جالے کی طرح 2500 اسکوائر میٹر تک جال پھیلا ہوا ہے۔
تین ٹن وزنی یہ جال 3 سال کی
محنت کے بعد بنا ہے اور اسے جرمن علاقے ڈوسولڈورف میں بنایا گیا ہے۔یہاں
آنے کے لئے کم از کم عمر 12 سال ہے۔
تین منزلہ عمارت میں بیک وقت 10
افراد ہوا سے بھری عظیم الجثہ بالوں کے ساتھ ہوا یا جال میں تیرتے ہوئے
مکڑی بننے کا انوکھا تجربہ کرسکتے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment