تاج محل سیاحوں کا تیسرا مقبول ترین مقام
دنیا بھر میں گھومنا پھرنا لوگوں کا پسندیدہ
مشغلہ ہوتا ہے تاہم اچھی جگہوں کا انتخاب اتنا بھی آسان نہیں، چلیں اس
سلسلے میں ہم آپ کی مدد کردیتے ہیں۔
جی ہاں جنوبی امریکی ملک پیرو کے علاقے کاسکو میں واقع اور عالمی ثقافتی
ورثے میں شامل ماچو پیچو نامی مقام دنیا میں سیاحوں کی توجہ کا سب سے بڑا
مرکز قرار پایا ہے۔
ٹرپ ایڈوائزر نامی کمپنی نے دنیا بھر کے ہزاروں افراد کی آراء سے 25 مقامات
کو ان کی کشش کے حوالے سے ایوارڈز دیئے ہیں، جس میں پہلے نمبر پر ماچو
پیچو رہا۔
دوسرے نمبر پر عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کمبوڈیا کا خوبصورت ترین تاریخی مقام انگ کور واٹ رکھا گیا ہے۔
تیسرے نمبر پر 7 عجائب میں شامل محبت کی یادگار تاج محل ہے جبکہ چوتھا نمبر اردن کا تاریخی شہر بترا کے نام رہا۔
تیسرے نمبر پر 7 عجائب میں شامل محبت کی یادگار تاج محل ہے جبکہ چوتھا نمبر اردن کا تاریخی شہر بترا کے نام رہا۔
پانچویں نمبر پر کمبوڈیا کا تاریخی مندر بایون، چھٹے پر اسپین کی معروف
مسجد قرطبہ، 7 ویں پر روس کے علاقے سینٹ پیٹرز برگ کا چرچ، 8 واں ویٹی کن
سٹی کا پیٹرز بیسیلکا، نویں پر کروشیا کے علاقے ڈیورونک کی تاریخی دیوار
اور دسویں نمبر پر پولینڈ کا مین مارکیٹ اسکوائر ہے ۔

0 comments:
Post a Comment