دنیا کا ذہین ترین کمسن بچہ
ایڈم کیربی نامی 2 سالہ بچہ اپنے ہم عمر ساتھیوں سے بھی زیادہ ذہین نہیں بلکہ اس نے تو بڑے بڑے عالمی رہنماؤں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
جی ہاں ایڈم کیربی دنیا کا سب
سے کم عمر ذہین ترین بچہ قرار پایا ہے، جسے آئی کیو جانچنے والے عالمی
ادارے مینسا کا رکن بنالیا گیا ہے.
اس ادارے میں دنیا کے ذہین ترین افراد کو رکنیت دی جاتی ہے۔
ایڈم کو یہ اعزاز محض 2 سال کی عمر میں شیکسپئر کی کتابیں پڑھنے اور جاپانی، ہسپانوی اور فرنچ زبانیں سمجھنے پر حاصل ہوا ہے۔
اس نے تو اپنے والدین کو بھی
100 الفاظ کے ہجے ٹھیک بتا کر حیران کردیا ہے، جب کہ وہ حساب اور کیمیائی
عناصر کے حوالے سے بھی کافی معلومات رکھتا ہے۔
ایڈم کا آئی کیو لیول اس عمر میں بھی 141 ہے جس میں مستقبل میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
0 comments:
Post a Comment