Saturday 1 June 2013

Umme Ayman...ام ایمن

Posted by Unknown on 08:04 with No comments
ام ایمن
جب حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم حضرت حلیمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے گھر سے مکہ مکرمہ پہنچ گئے اور اپنی والدہ محترمہ کے پاس رہنے لگے، تو حضرت “امِ ایمن” جو آپکے والد ماجد کی باندی تھیں۔
آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خاطر داری اور خدمت گزاری میں دن رات جی جان سے مصروف رہنے لگیں۔
امِ ایمن کا نام “برکۃ” ہے یہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کو آپ کے والد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے میراث میں ملی تھیں۔
یہی آپ کو کھانا کھلاتی تھیں، کپڑے پہناتی تھیں، آپ کے کپڑے دھویا کرتی تھیں۔
آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے آزاد کردہ غلام حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ان کا نکاح کر دیا تھا، جن سے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ پیدا ہوئے۔
(رضی الله تعالیٰ عنهم)

0 comments:

Post a Comment