Monday, 1 July 2013

تین سالہ ننھی مصورہ

Posted by Unknown on 21:41 with No comments
یہ تصویر دیکھیں کیا آپ تسلیم کریں گے کہ یہ شاہکار کسی معروف یا پختہ مصور کا نہیں بلکہ ایک تین سالہ بچی کا تیار کردہ ہے۔
جی ہاں آئرس ہیلم شاہ نامی یہ بچی مصوری سے محبت کرتی ہے اور اس کا نتیجہ انتہائی شاہکار تصویروں کی شکل میں سامنے آرہا ہے۔
اس کی تصویروں نے مصوری کی دنیا میں تہلکہ مچادیا ہے اور ابھی سے وہ اچھے داموں میں فروخت ہونا بھی شروع ہوگئی ہیں جبکہ لندن میں اس کی نمائش بھی ہونے والی ہے۔
اور ابھی اس کی عمر صرف 3 سال ہے مگر فطرت کی منظرکشی میں اس نے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ ننھی مصورہ ذہنی طور پر نارمل نہیں، وہ بات نہیں کرسکتی اور دیگر بچوں سے خوفزدہ رہتی ہے تاہم اس کا کام اسے سکون، فرحت اور علاج فراہم کرتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment