Monday, 1 July 2013

پالتو بلیوں سے تپ دق کا خط

گھروں میں بلیاں پالنے والے افراد میں تپ دق کے مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
یہ بات سوئیڈن میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
ایڈنبرگ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق پالتو بلیاں میں بھینسوں وغیرہ میں پائے جانے والے خطرناک مرض کی وباء پھیل رہی ہے جس سے ان کے مالکان میں تپ دق کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق بلیاں باہر گھومنے کی شوقین ہوتی ہیں جس کے دوران ان میں اس وائرس کی منتقلی کا خطرہ ہوتا ہے، جس سے یہ انسانوں میں بھی منتقل ہوسکتا ہے۔
محقق پروفیسر ڈینیئلی گون مورے کا کہنا ہے کہ بلیوں سے اس مرض کی منتقلی کا خطرہ ہمارے اندازوں سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق بلیوں کے بہت زیادہ قریبی تعلق سے انسانوں میں تپ دق کا خطرہ بڑھ جاتا ہے خصوصاً باہر گھومنے کی شوقین بلیوں سے مناسب دوری برقرار زیادہ بہتر ہے۔

0 comments:

Post a Comment