لندن…این
جی ٹی…خطرناک سانپ سے دشمنی مول لینا کسی چھوٹے موٹے جانور کے بس کی بات
نہیں لیکن بی گلہری کے کیا ہی کہنے ہیں جو ناصرف اُس سے لڑائی کررہی ہیں
بلکہ اپنے منہ کا نوالہ بنانے کی کوششوں مین بھی مگن ہیں۔زیرِ نظر وڈیو میں
دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح دور سے بھاگ کر آتی گلہری صاحبہ نے کرسی پر
لٹکے سانپ کے جسم سے بوٹیاں نوچنا شروع کردیں۔کچھ دیر تک تو سانپ دم سادھے
گلہری کی حرکتوں کو نظر انداز کرتا رہا لیکن پھر پلٹ کر اُسے ڈسنے کے لیے
جھپٹا مارا۔خیر بی گلہری بھی بیحد ہوشیار نکلیں اور جہاں بار بار خود کو
سانپ کے کاٹنے سے بچاتی چلی گئیں وہیں اُس کے جسم پر بار بار حملہ بھی کرتی
رہیں۔
Tuesday, 2 July 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment