Tuesday, 2 July 2013


لندن …این جی ٹی …برطانوی کمپنی کی تیار کر دہ کم وزن الیکٹر ک کا ر نے 204میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دو ڑ کر تیز رفتاری کا نیا ریکا رڈ قائم کردیا۔ ہرے رنگ کی یہ خوبصو رت کارڈریسن ریسنگ ٹیکنالوجیزنامی فرم نے کئی سال کی طو یل محنت کے بعد تیار کی ہے جس کی ٹیسٹ ڈرائیو برطانوی کاؤنٹی یارکشائر میں رائل آےئر فورس ایلونگٹن کے ریس ٹریک پر کی گئی ۔Lola B12 69/EVنامی کاربن چیزز سے تیار کی گئی اس الیکٹرک کار کی بیر ونی بنا وٹ عام ریسنگ کار سے مشا بہت رکھتی ہے جسکا وزن صرف1ہزار95کلو گرا م ہے ۔1اعشاریہ86میل لمبے رن وے پراس ہلکی پھلکی الیکٹرک ریسنگ کار نے204اعشاریہ2میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑتے ہوئے سابقہ ریکارڈ کو40میل کے فرق سے مات دے دی۔

0 comments:

Post a Comment