Saturday, 6 July 2013

کیا آپ کسی ایسی جگہ خیمہ لگانا پسند کریں گے جہاں نیچے ٹھوس فرش نہیں بلکہ ایک جال ہو اور وہ بھی 420 فٹ بلند اونچائی پر۔؟
ایسا ہی کچھ دلچسپ امریکی مہم جو نوجوانوں نے کیا، جنھوں نے اوٹاوا میں انتہائی بلندی پر اپنے خیمہ رسیوں کی مدد سے لگادیا، جس کے نیچے سہارے کے لئے ایک جال کے سوا کچھ نہ تھا۔
اس خیمے تک پہنچنا ہی خون خشک کردینے کے لئے کافی تھا کیونکہ رسیوں پر چل کر ہی وہاں پہنچا جاسکتا تھا۔
اینڈی لیوئس اور ان کے 11 دوستوں نے اس انوکھی مہم جوئی کا مظاہرہ کیا۔
اینڈی کا کہنا ہے کہ انتہائی بلندی پر یہ تجربہ انتہائی زبردست تھا، اس خیمے سے تو باہر جاتے ہوئے بھی ڈر لگتا تھا کہ کہیں ہم نیچے نہ جاگریں۔
رسیوں اور جال کو ان پہاڑیوں پر پھیلانے کے لئے بیک وقت 12 افراد نے کام کیا، اور اسے 24 گھنٹے میں مکمل کیا گیا۔

0 comments:

Post a Comment