جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا
جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا
شاید حضور ہم سے خفا ہیں منا کے لا
ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے امت رسول کی
ابوبکر سے کچھ آئینے صدق و صفا کے لا
کچھ ہم بھی اپنا چہـرہِ باطن سنـوار لیں
ابو بـکر سے آئیـنہِ عشـق و وفا کا لا۔۔۔
دنیا بہت ہی تنگ مسلماں پہ ہو گئی
فاروق کے زمانے کے نقشے اٹھا کے لا
گمراہ کر دیا ہے نظر کے فریب نے
عثمان سے زاویے ذرا شرم و حیا کے لا
مغرب میں مارا مارا نہ پھر اے گدائے علم
دروازہِ "علی" سے یہ خیرات جا کے لا۔۔۔
باطل سے دب رہی ہے پھر سے امت رسول کی
منظر ذرا حسین سے کچھ کربلا کے لا
درکار ہے اگر دعا میں تجھ کو عاجزی
تو زین العابدین سے فقرے دعا کے لا
یہ جنگ حق و باطل اگر تجھکو جیتنی ہے
تو ہر نوجواں کو قاسم و طارق بنا کے لا
جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا
شاید حضور ہم سے خفا ہیں منا کے لا
شاید حضور ہم سے خفا ہیں منا کے لا
ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے امت رسول کی
ابوبکر سے کچھ آئینے صدق و صفا کے لا
کچھ ہم بھی اپنا چہـرہِ باطن سنـوار لیں
ابو بـکر سے آئیـنہِ عشـق و وفا کا لا۔۔۔
دنیا بہت ہی تنگ مسلماں پہ ہو گئی
فاروق کے زمانے کے نقشے اٹھا کے لا
گمراہ کر دیا ہے نظر کے فریب نے
عثمان سے زاویے ذرا شرم و حیا کے لا
مغرب میں مارا مارا نہ پھر اے گدائے علم
دروازہِ "علی" سے یہ خیرات جا کے لا۔۔۔
باطل سے دب رہی ہے پھر سے امت رسول کی
منظر ذرا حسین سے کچھ کربلا کے لا
درکار ہے اگر دعا میں تجھ کو عاجزی
تو زین العابدین سے فقرے دعا کے لا
یہ جنگ حق و باطل اگر تجھکو جیتنی ہے
تو ہر نوجواں کو قاسم و طارق بنا کے لا
جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا
شاید حضور ہم سے خفا ہیں منا کے لا
0 comments:
Post a Comment