Friday, 5 July 2013


نیویارک…این جی ٹی…ترقی یافتہ ممالک میں جہاں ایک طرف جدید ٹیکنالوجی کے حامل روبوٹس کے استعمال سے روزمرہ زندگی کو آسان ترین بنایا جارہا ہے وہیں اب ان روبوٹس سے مفلوج اور اپاہج افراد کے ساتھ ساتھ چرند، پرند بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ امریکی ریاست ٹینیسسی میں ایک بطخ کو تھری ڈی پرنٹڈ پاوٴں نصب کیا گیا ہے جس کی بدولت اب یہ زندگی میں پہلی بار اپنے پاوٴں کو حرکت دے کر چلنے پھرنے کے قابل ہو گئی ہے۔ یہ بطخ پیدائشی طور پر بائیں پاوٴں میں نقص کے باعث چل پھر نہیں سکتی تھی جس کیلئے امریکی ڈاکٹروں نے خصوصی طور پر ہلکے وزن کے حامل یہ تھری ڈی روبوٹک پاوٴں تیا ر کیے ہیں۔ اس بطخ کی ٹانگ کے ساتھ اس تھری ڈی پاوٴں کو نصب کر دیا گیا ہے جس کی بدولت یہ کسی دقت کے بغیر با آسانی چل پھر سکتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment