Friday, 5 July 2013

سنگاپور…سنگاپور کے Changiائیر پورٹ پر پانی کے بجائے تانبے کے قطروں کی بارش ہو ئی ۔چونک گئے نا! ارے یہ کو ئی حقیقی بارش نہیں بلکہ قطروں کی شکل میں تانبے سے بنایا گیا آرٹ ہے ۔جرمن آرٹ اسٹوڈیو کی جانب سے اس ائیر پورٹ کے ہال کی چھت سے تانبے کی تہہ چڑھے 608 ڈراپس اس ترتیب سے لٹکائے گئے ہیں جیسے برس رہے ہوں ۔ان قطروں کو کمپیوٹر کے ذریعے مسلسل اوپر سے نیچے کی طرف ہلا جلا کر مزید دلکش بنادیا گیا ہے جسے حرکت میں دیکھ کر ائیر پورٹ پر مو جود مسافر رک کر اس کا نظارہ کیے بغیر یہاں سے اپنی منزل کی جانب روانہ نہیں ہو تے۔

0 comments:

Post a Comment