Tuesday, 2 July 2013


برسلز…مہنگے اور شاندار ریسٹو ر نٹ تو دنیا میں بہت ہیں تاہم بیلجیئم کی ایک کمپنی نے ہوا میں معلق/فضامیں ریسٹورنٹ قائم کرکے ضیافت اڑانے کا نیا اوردلچسپ طریقہ متعارف کرایا ہے لیکن یہ ضیافت ہر کسی کی پہنچ میں نہیں۔ 165فٹ(45سے50میٹر) کی بلندی پر کھلی فضا میں کرین کے ذریعے معلق اس ریسٹورنٹ میں ایک ٹیبل کے گرد 22افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے جس کے 8گھنٹے کا کرایہ11ہزار44ڈالر ہے تاہم اس میں کیٹرنگ چارجز شامل نہیں ۔ ایک ٹیبل پرمہمانوں کی تواضع کے لیے 3افراد پر مشتمل اسٹاف جس میں شیف، ویٹر اور اینٹرٹینرکی خدمات حاصل ہوتی ہیں۔ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ350افراد کے لیے اس ریسٹورنٹ میں ظہرانے کے علاوہ ناشتہ، عشائیہ اور بزنس میٹنگ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے جبکہ اجلاس کے دوران اہم رابطوں کے لیے انٹرنیٹ کی سہولت بھی موجود ہوتی ہے۔ کمپنی نے پہلی مرتبہ یورپ میں یہ طریقہ متعارف کرایا تھا اور اب امریکا، کینیڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سمیت دنیا کے 40ممالک میں کسی نہ کسی طریقے سے فضا میں معلق اس طرح کے ریسٹورنٹ محدود مدت کے لیے متعارف کرائے جاتے ہیں۔تواگر آپ بھی ہوامیں لٹک کر کھا نا کھانے کی خواہش رکھتے ہو توآ پ کے لیے بھی یہ ریسٹو رنٹ قائم کیاجا سکتاہے ۔ واضح رہے کہ رواں سال لیتھونیا،فن لینڈ،ایسٹونیا اور لیٹویا سے گھومتے گھماتے یہ منفرد ریسٹورنٹ آجکل بیلجیم کے دارالحکومت برسلزمیں سجا یا جارہا ہے جہاں30جون تک اس میں ضیافت کا مزا لوٹا جاسکتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment