Tuesday, 2 July 2013

Ghazwa-e-Safwan...غزوۂ سفوان

Posted by Unknown on 21:55 with No comments
ہجرت کا دوسرا سال

غزوۂ سفوان

اسی سال ”کرزبن جابر فہری” نے مدینہ کی چراگاہ میں ڈاکہ ڈالا اور کچھ اونٹوں کو ہانک کر لے گیا۔ حضور صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے حضرت زید بن حارثہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو مدینہ میں اپنا خلیفہ بنا کر اور حضر ت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو علمبردار بنا کر صحابہ کی ایک جماعت کے ساتھ وادی سفوان تک اس ڈاکو کا تعاقب کیا مگر وہ اس قدر تیزی کے ساتھ بھاگا کہ ہاتھ نہیں آیا اور حضور صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم مدینہ واپس تشریف لائے۔ وادی سفوان ”بدر” کے قریب ہے اسی لیے بعض مؤرخین نے اس غزوہ کا نام ”غزوۂ بدرِ اولیٰ” رکھا ہے۔ اس لیے یہ یاد رکھنا چاہیے کہ غزوۂ سفوان اور غزوۂ بدرِ اولیٰ دونوں ایک ہی غزوہ کے دو نام ہیں۔
(مدارج جلد ۲ص ۷۹)

0 comments:

Post a Comment