Tuesday, 2 July 2013

The Intercession Of Quran And Fast

Posted by Unknown on 21:56 with No comments
روزہ اور قرآن شفاعت کرنے والے

عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “روزہ اور قرآن بندے کی شفاعت کرتے ہیں (یعنی قیامت کے دن کریں گے)،
روزہ کہتا ہے: اے رَبّ! میں نے اس کو دن بھر کھانے پینے سے اور دیگر خواہشات سے روکے رکھا، لہٰذا اس کے حق میں میری شفاعت قبول فرمائیے۔
اور قرآن کہتا ہے کہ: میں نے اس کو رات کی نیند سے محروم رکھا (کہ رات کی نماز میں قرآن کی تلاوت کرتا تھا) لہٰذا اس کے حق میں میری شفاعت قبول فرمائیے،
چنانچہ دونوں کی شفاعت قبول کی جاتی ہے۔”
(بیہقی شعب الایمان، مشکوٰة)

0 comments:

Post a Comment