ساحل سمندر پر جانا صحت کے لئے بھی مفید
کیا آپ کسی ساحل پر جا کر خود کو تروتازہ یا پرسکون محسوس کرنے لگے ہیں؟ اگر ہاں تو سائنس نے اس کی وجہ ڈھونڈ لی ہے۔
ایکسٹر یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق سمندر کے قریب وقت گزارنے کے بہت زیادہ طبی فوائد ہوتے ہیں۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ جب کوئی شخص کسی ساحل پر جاتا ہے تو وہ پرسکون تو محسوس کرتا ہی ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ اس کی صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔
محقق مچل وائٹ کے مطابق جو لوگ ساحل کے قریب رہتے ہیں وہ صحت کے اعتبار سے مضافات یا شہر کے مرکز میں رہنے والے افراد سے بہتر ہوتے ہیں۔
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ساحل کے قریب عام طور پر امیر افراد ہی رہائش پذیر ہوتے ہیں تاہم متوسط یا نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے وہاں وقت گزار کر بھی کافی فوائد سمیٹ سکتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق سمندر کے قریب جانے سے اندرونی تناؤ کم ہوتا ہے اور جسمانی سرگرمیوں کے لئے حوصلہ ملتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment