امیر شخص کی صحت یابی
ایک امیر شخص صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے رخصت ہونے لگا تو وہاں کے
خدمتگار سلام کرنے اور بخشش پانے کے لیے اکٹھے ہو گئے . اس امیر شخص نے ہر
ایک کو انعام دیا مگر چار ایسے آدمی تھے ، جو باقی رہ گئے ، جن کو اس نے
دیکھا نہ تھا . اس شخص نے کہا ۔آپ چاروں نے میری کوئی خدمت نہیں کی تو
پِھر انعام کیسا ؟
انہوں نے کہا . جناب نے موقع ہے نہیں دیا ورنہ ہم تو ہر وقت حاضر تھے
اس شخص نے پوچھا ۔ وہ کیسے ؟
جناب ! ہمارے ذمے مرنے والوں کو ٹھکانے لگانے کا کام ہے ۔ انہوں نے منه بسورتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انہوں نے کہا . جناب نے موقع ہے نہیں دیا ورنہ ہم تو ہر وقت حاضر تھے
اس شخص نے پوچھا ۔ وہ کیسے ؟
جناب ! ہمارے ذمے مرنے والوں کو ٹھکانے لگانے کا کام ہے ۔ انہوں نے منه بسورتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

0 comments:
Post a Comment