Tuesday, 2 July 2013

ہجرت کا دوسرا سال

سریۂ عبیدہ بن الحارث

اسی سال ساٹھ یا اسّی مہاجرین کے ساتھ حضور صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے حضرت عبیدہ بن الحارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو سفید جھنڈے کے ساتھ امیر بنا کر ”رابغ” کی طرف روانہ فرمایا۔ اس سریہ کے علمبردار حضرت مسطح بن اثاثہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ تھے۔ جب یہ لشکر ” ثنیۂ مرہ” کے مقام پر پہنچا تو ابو سفیان اور ابوجہل کے لڑکے عکرمہ کی کمان میں دو سو کفار قریش جمع تھے دونوں لشکروں کا سامنا ہوا۔
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کفار پر تیر پھینکا یہ سب سے پہلا تیر تھا جو مسلمانوں کی طرف سے کفار مکہ پر چلایا گیا۔ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کل آٹھ تیر پھینکے اور ہر تیر نشانہ پر ٹھیک بیٹھا۔ کفار ان تیروں کی مار سے گھبرا کر فرار ہو گئے اس لیے کوئی جنگ نہیں ہوئی۔
(مدارج جلد۲ ص۷۸ و زر قانی ج۱ ص۳۹۲)

0 comments:

Post a Comment