ہجرت کا دوسرا سال
غزوۂ ذی العُشیرہ
اسی ۲ ھ میں کفار قریش کا ایک قافلہ مال تجارت لے کر مکہ سے شام جا رہا تھا۔ حضور صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم ڈیڑھ سو یا دو سو مہاجرین صحابہ کو ساتھ لے کر اس قافلہ کا راستہ روکنے کے لیے مقام ”ذی العشیرہ” تک تشریف لے گئے جو ”ینبوع” کی بندرگاہ کے قریب ہے مگر یہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ قافلہ بہت آگے بڑھ گیا ہے۔ اس لیے کوئی ٹکراؤ نہیں ہوا مگر یہی قافلہ جب شام سے واپس لوٹا اور حضور صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم اس کی مزاحمت کے لیے نکلے تو جنگ بدر کا معرکہ پیش آ گیا جس کا مفصل ذکر آگے آتا ہے۔
(زرقانی ج۱ ص۳۹۵)

0 comments:
Post a Comment