Sunday 18 August 2013

ہجرت کا پانچواں سال

حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خطاب ملا

حضور صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے جنگ خندق کے موقع پر جب کہ کفار مدینہ کا محاصرہ کئے ہوئے تھے اور کسی کے لئے شہر سے باہر نکلنا دشوار تھا تین مرتبہ ارشاد فرمایا کہ کون ہے جو قوم کفار کی خبر لائے؟ تینوں مرتبہ حضرت زبیر بن العوام رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے جو حضور صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی پھوپھی حضرت صفیہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کے فرزند ہیں یہ کہا کہ ”میں یا رسول ﷲ! (صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) خبر لاؤں گا۔” حضرت زبیر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی اس جان نثاری سے خوش ہوکر تاجدار دو عالم صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ

لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيٌّ وَّ اِنَّ حَوَارِيَّ الزُّبَيْرُ۔
(بخاری ج۲ ص۵۹۰)

ہر نبی کے لئے حواری (مددگار خاص) ہوتے ہیں اور میرا ”حواری” زبیر ہے۔ اسی طرح حضرت زبیر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو بارگاہ رسالت سے ”حواری” کا خطاب ملا جو کسی دوسرے صحابی کو نہیں ملا۔

0 comments:

Post a Comment