Saturday, 17 August 2013

Kofta Palau

Posted by Unknown on 03:18 with No comments
کوفتہ پلاؤ
اجزا

قیمہ آدھا کلو
پیاز تین عدد (درمیانے سائز کے بلینڈ کرلیں، پیسٹ بنالیں)
خشخاش دو کھانے کے چمچ (پسی ہوئی)
بھنے ہوئے کالے چنے آدھا کپ (پسے ہوئے)
بیسن آدھا کپ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
پلاؤ کے لئے:
چاول دو گلاس (صاف کرکے بھگو دیں)
آلو آدھا کلو (لمبائی کے رخ کاٹ لیں، فنگر چپس کی طرح)
پیاز دو عدد (باریک کاٹ لیں)
ادرک ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)
لہسن ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)
ٹماٹر تین عدد (چوکور کاٹ لیں)
نیشنل اچار ایک کھانے کا چمچ (اچھی طرح بھرا ہوا)
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
زیرہ سفید ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ دس عدد (لمبائی کے رخ کاٹ لیں)
ہرا دھنیا حسبِ ضرورت (باریک کٹا ہوا)
تیز پات چار پتے
کوکنگ آئل تین کھانے کے چمچ

ترکیب

1-کوفتے کے لئے:قیمہ میں یہ سب اشیاء ڈال کر مکس کرلیں اور اس کے گول کوفتے بنالیں۔
2-اگر قیمہ نرم ہو تو مزید بیسن ڈال کر مکس (Mix) کرلیں۔
3-پھر ان کو ڈیپ فرائی کرلیں۔ ہلکی آنچ پر۔
4-پلاؤ کے لئے:ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اور پیاز ڈال دیں۔
5-جب وہ گولڈن ہونے لگے تو زیرہ اور تیز پات ڈال دیں اور فرائی (Fry) کریں۔
6-جب پیاز لائٹ پنک ہونے لگے تو ادرک اور لہسن ڈال کر فرائی (Fry) کریں اتنا کہ لہسن پیاز سمیت 7-براؤن ہو جائے پھر آدھا کپ پانی ڈال کر ڈھکن رکھ دیں۔
8-تیس سیکنڈ بعد ڈھکن اٹھا دیں۔ پھر ٹماٹر، ہری مرچ، اچار، لال مرچ اور نمک ڈال کر بھونیں (Roast) 9-اتنا کہ سب مصالحہ یک جان ہوکر گھی چھوڑ دے۔
10-پھر آلو ڈال کر بھونیں۔ دو منٹ بعد کوفتے ڈال کر ایک کپ پانی ڈال کر ڈھکن رکھ کر پکنے دیں۔
11-دس منٹ بعد ڈھکن اٹھا کر دیکھیں کہ آلو گَل گئے کہ نہیں۔
12-آلو گَل جائیں اور پانی خشک ہو جائے تو تھوڑا سا بھونیں (Roast) احتیاط سے کہیں کوفتے ٹوٹ نہ جائیں۔
13-پھر چار گلاس پانی کے ڈال کر ڈھکن رکھ دیں۔ جب پانی پکنے لگے تو چاول ڈال دیں اور ڈھکن رکھ کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔
14-جب پانی خشک ہو جائے اور چاول بھی تقریباً پک جائیں تو گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا چھڑک کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ دَم دے لیں۔
15-پانچ منٹ بعد دیکھیں چاول پک گئے ہیں تو آنچ بند کردیں۔ مزیدار کوفتہ پلاؤ تیار ہے۔

0 comments:

Post a Comment