روم…
این جی ٹی…مہارت سے کرتب بازی کا مظاہرہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں لیکن
سائیکل چلانے کے شوقین اس نوجوان نے ایسے حیرت انگیز اسٹنٹ دکھائے کہ
ورلڈریکارڈ ہی بنا ڈالا۔اٹلی کے دارالحکومت روم میں ایک شو کے دوران جرمنی
سے تعلق رکھنے والاMoritz Herbstنامی نوجوان سائیکل چلاتے ہوئے سہارا لِئے
بغیر ہینڈل پر کھڑے ہو گیا اور 360زاویے پرگھومنا شروع کیا تو عالمی ریکارڈ
قائم کرکے ہی دَم لیا۔مورٹزنے انتہائی مہارت اور توازن کا مظاہرہ پیش کیا
اور ہینڈل پر کھڑے ہو کر 11بار مکمل طور پردائرے کی صورت میں گھومتے ہوئے
اپنا نام گینز ریکارڈ بکس میں درج کروادیا۔
Monday, 2 September 2013
سا ئیکل کے ہینڈل پر کھڑے ہو کر 360کے زاویے پر گھومنے کا عالمی ریکارڈ
Posted by Unknown on 04:48 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment