Showing posts with label Army Poetry. Show all posts
Showing posts with label Army Poetry. Show all posts

Friday, 26 April 2013



نہ دولت کی نہ دنیا کی نہ چاہت بادشاہت کی

نہ دولت کی نہ دنیا کی نہ چاہت بادشاہت کی

شہادت کی تمنا ہے فقط اک آرزو میری


میں کٹ جاؤں، بکھر جاؤں یا سولی پہ لٹک جاؤں

ملے مجھ کو رضا رب کی، یہی ہے جستجو میری


تلواروں کی یلغاروں میں بکھرے خون کی مہندی

سجا کر لاش رکھ دینا خدا کے روبرو میری


خدا کے دین کی خاطر جو چھلنی ہو جگر میرا

میری آنکھیں تجھے دیکھیں ہو منزل تو ہی تو میری


خدا کے نام پر کٹنے کی لذّت کیا بتاؤں میں؟

سب جنت میں دیکھیں گے جوانی خوبرو میری


میرا تن بھی، میرا من بھی، فدا ہو تیری عظمت پر

قرباں ہو میرا سب کچھ، ہو قرباں آبرو میری


میں اپنے جان و دل سے موت چاہتا ہوں شہادت کی

یہی مقصد، یہی منزل، یہی ہے جستجو میری!!

Monday, 11 March 2013

Her Dherrkan Watan Ke Liay

Posted by Unknown on 22:22 with No comments


‎"ہر دھڑکن وطن کے لئے ...
یہ زندگی وطن کے لئے ...
اس زمین سے جو پایا ہے ...
.. سب قربان وطن کے لئے ...
زبان یا ہو مذہب الگ پر ...
ایک ہو دل وطن کے لئے ...
یہ تن من وطن کے لئے ...

Aur Phir Ye Howa...

Posted by Unknown on 04:11 with No comments

اور پھر یہ ہوا
قیدِ دنیا سے جب میں نکلنے لگا
بندگی کا سفر جب میں طے کر چکا
میں نے دھیرے سے یہ ساتھیوں سے کہا
’’میں شہید اب ہوا ‘‘
پھر گواہی کا کلمہ زباں پر مری
لمحۂ واپسیں خود رواں ہو گیا
اک ستارہ تھا میں
کہکشاں ہو گیا
حب یزداں کا اک استعارہ تھا میں - - - - داستاں ہو گیا
اک ستارہ تھا میں - - - - - - - - - - - - - - - - کہکشاں ہو گیا

Tuesday, 5 March 2013

Muhabbat Goliyon Se Boo Rahe Hain.

Posted by Unknown on 03:10 with No comments

محبت گولیوں سے بو رہے ہیں
وطن کا چہرہ خوں سے دھو رہے ہیں
گماں تم کو کہ رستہ کٹ رہا ہے
یقیں مجھ کو کہ منزل کھو رہے ہیں

Monday, 4 March 2013

Aey Pak Watan Main Apni Her Aik Sans...

Posted by Unknown on 23:36 with No comments

اے پاک وطن میں اپنی ہر ایک سانس
 اور دن رات تجھ کو دے دوں
دے کر اپنی شہادت سر رکھ کر
 تیرے سینے پر میں ایک دن سو جاؤں

پاک فوج زندہ باد ، پاکستان پائندہ باد

Alfaz o Mahni Mein Tafawat Nahin Lekin

Posted by Unknown on 23:28 with No comments

الفاظ و معنی میں تفاوت نہیں لیکن
ملا کی اذاں اور ہے مجاہد کی اذاں اور

Main Aansoo Aansoo Roya Hon...

Posted by Unknown on 23:18 with No comments

میں آنسو آنسو رویا ہوں
کچھ راتوں سے نہ سویا ہوں،

جو سرحدوں پر بچھڑ گئے
ان کی یادوں میں کھو گیا ہوں

جو شادی کی رات 
نئی نویلی دلہن کو چھوڑ کر چلے گئے

جو اکلو
تے ہو کر بھی
سرحد پر لڑنے چلے گئے

جو ہنستے ہنستے جانیں
قربان کرنے چلے گئے

ان شہیدوں کی کہانی
میں لکھتے لکھتے رویا ہوں

جو سرحدوں پر بچھڑ گئے
ان کی یادوں میں کھو گیا ہوں.

ھے جرم اگر وطن کی مٹی سے محبت,
یہ جرم سدا میرے حسابوں میں رھے گا

Mere Karwan Mein Shamil...

Posted by Unknown on 22:14 with No comments
 
میرے کارواں میں شامل کوئی کم ظرف نہیں ہے
جو نہ مٹ سکے وطن پر وہ میرا ہمسفر نہیں ہے

Watan ne Phir Pukara Hai.

Posted by Unknown on 22:04 with No comments

وطن نے پھر پکارا ہے
حاضر لہو ہمارا ہے۔۔۔۔۔۔

پاکستانی فوج زندہ باد

ALLAH Bhi un kay Azaiem ki Daad Deta hai.

Posted by Unknown on 21:53 with No comments

اللہ بھی ان کے عزائم کی داد دیتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔
انتخاب کرتے ہیں جو وردیاں کفن کے لیے۔

پاکستان آرمی زندہ باد

Kaise Hoti Hai Hifazat Mulk Ki...

Posted by Unknown on 21:47 with No comments

کیسے ہوتی ہے حفاظت ملک کی
کبھی سرحد پر چل کے دیکھ لینا

کوئی پیارا نہیں ہے وطن جیسا یارو
میری طرح ملک سے کبھی عشق کر کے دیکھ لینا

Monday, 18 February 2013


کیپٹن عثمان علی شہید

کیپٹن عثمان علی شہید کی ماں اپنے بیٹے کی فریم کی ہوئ تصویر کو بوسہ دے رہی ہیں۔

منتوں سے مانگا تھا تجھ کو اللہ سے
محبتوں میں رکھا تھا تجھ کو سدا سے
 
غم کو تیرے پاس کبھی آنے نہیں دیا
کسی کو کبھی تجھے ستانے نہیں دیا

تیری آواز کانوں میں رس گھولتی تھی
چھپ جانے پہ تیرے آنکھیں تجھے کھوجتی تھیں

تُو جان مدر تھا تو جان پدر بھی تھا
سب کی آنکھوں کا تارا اور بہت نڈر بھی تھا

میرے ہاتھوں کو تُو جب چوما کے گیا تھا
اور دعائیں بھی میری ساتھ تُو لے کے گیا تھا

نہ معلوم تھا مجھ کو تیرا یوں چومنا
نگاہوں میں تیری وہ آنسوؤں کا تیرنا

چھین لے گا تجھ کو ہمیشہ کے لیے
پھر نہ دیکھ پاؤں گی تجھ کو سدا کے لیے

تیری آخری سانس اس مٹی کے لیے نکلی
جس مٹی پہ تو نے پکڑی تھی میری اُنگلی

آج تُو جب بھی یاد آتا ہے بیٹے
آنسوؤں کا اک دریا بہتا ہے بیٹے

تیری صورت نظروں سے ہٹتی نہیں ہے
پر جان میری پھر بھی نکلتی نہیں ہے

تُو امر ہو گیا ہے، جان دے گیا ہے
میرے لال تُو وطن پہ قربان ہو گیا ہے

پاکستان آرمی، زندہ باد

اس ملک کی سرحد کو کوئ چھو نہیں سکتا
جس ملک کی سرحد کی نگہبان ہیں آنکھیں 

Ay Shaheed E Pak...

Posted by Unknown on 08:17 with No comments

اے شہیدِ پاک، اے فخرِ دِیں
تُجھے مرحبا، تُجھے آفریں

مجاہد کی نظر بھی کس قیامت کی ہے لوگو
کبھی شعلہ کبھی بجلی کبھی سیماب ہوئی ہے

Mutti Ki Muhabbat Mein....

Posted by Unknown on 07:57 with No comments

مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے
وه قرض بھی اتارے ہیں جوکہ واجب نہ تھے