ممبئی…بالی
وڈ اداکار سنجے دت نے اپنی نئی فلم پولیس گیری کی تین گھنٹے میں ڈبنگ کرا
کرکم سے کم وقت میں ڈبنگ کا نیا رکارڈ بھی قائم کردیا۔بھارتی عدالت نے بالی
وڈ سٹار سنجے دت کو بم حملوں اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 18
اپریل تک گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا تاہم بعد میں سنجے دت کی اپیل پر مزید
چار ہفتوں کی مہلت دے دی تھی۔ فلم نگری کے بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ
سنجے دت اپنی نئی فلم پولیس گیری کی ریکارڈنگ مکمل نہیں کر پائیں گے لیکن
انہیں نے دن رات کام کرکے پہلے رکارڈنگ مکمل کروائی اور پھر محض تین گھنٹے
میں ڈبنگ کروا کے نیا رکارڈ بھی قائم کر دیا۔ سنجو بابا نے ایک ہفتے قبل
فلم زنجیر کے ری میک کی شوٹنگ اور ڈبنگ مکمل کرائی تھی ۔
Thursday, 9 May 2013
سنجے دت کا 3گھنٹے میں” پولیس گیری“ میں ڈبنگ کا نیاریکارڈ
Posted by Unknown on 19:29 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment