Thursday 30 May 2013


لاہور…چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد سلیم کی طرف لاہور میں لوڈشیڈنگ کا دوارنیہ مزید 3گھنٹے کم کرنے کا اعلان کیاگیاتھا،مگربعض علاقوں میں اس پرمکمل عملدرآمد نظر نہیں آیاجس کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئرمحمد سلیم نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ لیسکو کا بجلی کوٹہ بڑھا کر 2ہزار 445 میگا واٹ کردیاگیا ہے۔ جس کے بعد لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں 3 گھنٹے کی کمی کر دی گئی ہے، اب صبح 6 سے 9 بجے کے دوران صرف ایک گھنٹہ جبکہ شام6سے رات 12بجے کے دوران ہر2 گھنٹے بعد ایک گھنٹہ لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ اعلان کے مطابق رات 12 سے صبح6 بجے تک ہرگھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی جایا کریگی،لاہور کے بیشتر علاقوں میں اس شیڈول پر عمل درآمد شروع ہو گیا ، تاہم نشتر کالونی ،کاہنہ،وینس ہاوٴسنگ اسکیم سمیت کئی علاقوں میں اب بھی ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کیلئے بجلی بندکی جا رہی ہے جس پر شہریوں نے چیف ایگزیکٹو لیسکو سے نوٹس لیے کا مطالبہ کیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment