Monday, 31 December 2012

    پی ٹی سی ایل نے سستے براڈبینڈ پیکیج کا اعلان کر دیا

پی ٹی سی ایل نے اپنے صارفین کے لیے سستے براڈبینڈ پیکیج کا اعلان کیا ہے، جو صرف 499 روپے ماہانہ پر صارفین کو 1 ایم بی پی ایس انٹرنیٹ دے گا لیکن اس کی ڈاؤنلوڈ/اپلوڈ حد 10 جی بی ہوگی۔

یہ پیکیج، جو محدود انٹرنیٹ سرگرمی رکھنے والے افراد کے لیے موزوں ہے، صارفین کو (اپنا کوٹا مکمل ہونےکے بعد) 100 روپے فی جی بی کے نرخ پر اضافی بینڈوڈتھ بھی دے گا۔

پی ٹی سی ایل کا اکنامی براڈبینڈ پیکیج صرف فریڈم پیکیج پر ہی دستیاب ہے، جو 250 روپے اضافی کےنرخ کا حامل ہوگا، لیکن آپ کو ملک بھر میں لامحدود مفت کالز کی سہولت دے گا۔

                                              :پیکج کی تفصیلات

پیکیج کی قیمت میں 10 جی بی تک کی ڈاؤنلوڈ شامل ہے۔

  دس جی بی سے زائد ڈاؤنلوڈز پر 100 روپیہ فی جی بی کے حساب سے چارج کیے جائیں گے۔

 کُل ڈی ایس ایل چارجز 1500 روپے ہوں گے جس کا مطلب ہے کہ 20 جی بی کے بعد پیکیج ان لمیٹڈ ہو جائے گا۔

 اسٹوڈنٹ اور ریگولر پیکیج سے ڈاؤن گریڈ کر کے اس پیکیج کو حاصل کرنے کے لیے 1500 روپے کے ڈاؤن گریڈ چارجز ہوں گے۔

رائج پالیسی کے تحت تمام دیگر چارجز بھی لیے جائیں گے۔

 یہ پیکیج پی ایس ٹی این فریڈم پیکیج (250 روپے) کے ساتھ نئے صارفین کے لیے دستیاب ہے اور موجودہ صارفین بھی براڈبینڈ اکنامی پیکیج کے ساتھ فریڈم پیکیج کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment