Monday, 31 December 2012


پی ٹی سی ایل کی علیحدہ اسمارٹ ٹی وی کے پیکیج کی پیشکش

 پی ٹی سی ایل نےاپنی آئی پی ٹی وی سروس اسمارٹ ٹی وی کو علیحدہ پروڈکٹ اور پیکیج کے طور پر پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 اس پیشکش کے ذریعے پی ٹی سی ایل کے صارفین براڈ بینڈ سروسز کے لیے سبسکرائب ہوئے بغیر اسمارٹ ٹی وی سروسز حاصل کر سکتے ہیں، یا وہ صارفین جو پہلے ہی براڈبینڈ سروسز رکھتے ہیں، علیحدہ پروڈکٹ کی حیثیت سے اسمارٹ ٹی وی کےلیے سبسکرائب ہو سکتے ہیں اور اگر اُنہیں ضرورت نہ ہو تو براڈبینڈ سروسز کو معطل بھی کر سکتے ہیں۔

 اس پیکیج میں صارفین کو انٹرنیٹ فراہم نہیں کیا جا رہا – اور یوں اُن سے انٹرنیٹ کے چارجز بھی نہیں لیے جائیں گے – یوں یہ پیشکش اور زیادہ مناسب و باسہولت بن جاتی ہے، یہ پیکیج پی ٹی سی ایل لینڈلائن سے لینڈ لائن اور وی فون پر اتوار کو لامحدود کالز کرنے کی اضافی سہولت بھی رکھتا ہے۔

                                                       :پیکج نرخ نامہ

یہ پیکیج، صفر کے بی پی ایس براڈبینڈ کے ساتھ، 450 روپے میں اسمارٹ ٹی وی پیش کرتا ہے۔

 لینڈلائن فون کے لیے 199 روپے ماہانہ بھی چارج کیے جائیں گے۔

ایس ٹی بی اور وی او ڈی چارجز عام اسمارٹ ٹی وی کنکشن جتنے ہی رہیں گے۔

                                 :ایس ٹی بی اور وی او ڈی چارجز

 ایس ٹی بی (سیٹ ٹاپ بکس): 4999 روپے ایک مرتبہ۔

ایس ٹی بی (سیٹ ٹاپ بکس)/قسطوں پر: 250 روپے ماہانہ دو سالوں کی قسطوں میں۔

وی او ڈی سروس تمام موجودہ اور نئے اسمارٹ ٹی وی صارفین کے لیے مندرجہ ذیل دو آپشنز سے چارج کی جا رہی ہے۔
ا) 24 گھنٹے کے لیے 25 روپے فی مووی؛ صارفین 25 روپے میں ایک مووی کے لیے سبسکرائب ہو سکتے ہیں اور اگلے 24 گھنٹوں تک مووی کو کئی مرتبہ دیکھ سکتے ہیں۔
 ب) اپنی پسندکی 30 موویز کے لیے 300 روپے ماہانہ جو ایک ماہ کے عرصے کے لیے فہرست میں موجود رہیں گی۔
  
                                                                 :شرائط
  
یہ آفر صرف تمام موجودہ اور نئے پی ایس ٹی این صارفین حاصل کرسکتے ہیں۔

وہ صارفین جن کے پاس پہلے ہی براڈبینڈ موجود ہے، اس پیکیج پر ڈاؤن گریڈ ہو سکتے ہیں۔

یہ پیکیج تمام آئی پی ٹی وی خصوصیات کے ساتھ ہے۔

یہ پیکیج آئی پی ٹی وی کنیکٹیوٹی کے لیے ایک وائرڈ موڈیم کے ساتھ آتا ہے۔

 وی او ڈی کے لیے پیکیج آپشن ‘ا’ تمام موجودہ اور نئے اسمارٹ ٹی وی صارفین کے لیے سبسکرپشن کےساتھ ہی دستیاب ہوگا۔

پیکیج آپشن ‘ب’ کو پی ٹی سی ایل کانٹیکٹ سینٹر میں کال کر کے ایکٹیویٹ کروایا جا سکتا ہے۔ 

0 comments:

Post a Comment