موسم خزاں کے دوران اپنی جلد کو نرم و نازک رکھیے۔
جلد کی تازگی میں نمی نہایت اہم کردار کی حامل ہوتی ہے۔ بعض اوقات موسمیاتی تبدیلیاں جلد میں موجود نمی کے بگاڑ کا باعث بن جاتی ہیں۔ جسکی وجہ سے جلد روکھی پھیکی دکھائی دینے لگتی ہے۔ بعض خواتین کے مطابق سردیوں میں جلد نمی کی کمی کا شکار ہوتی ہے جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے۔ جلد کسی بھی موسم کے شدت اختیار کرنے پر نمی کا شکار ہو جاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپکی جلد پر میک اپ زیادہ دیر تک نہ ٹھہرے تو اس بات کا یقین کر لیں کہ آپکی جلد نمی کی کمی کا شکار ہے۔ اسلیے نمی کو برقرار رکھنے کے لیے مناسب موئسچرائزر کا استعمال انتہائی ناگزیر ہے۔
جب موسم،اور آپکی جلد خشک ہو جاتی ہے صرف زیادہ کریمیں استعمال کرنے سے ہی جلد کو نمی نہیں ملتی۔ چہرے کے تیل موسچرائزنگ ہیں، آسان لفظوں میں آپ کو میک اپ کرنے کے لئے زیادہ انتظار کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ ہائیڈریٹد فیٹی ایسڈز میں پیک ہوتے ہیں اور بہت ہلکے محسوس ہوتے ہیں۔
اپنی جلد کو موئسچرائز کیجیے۔ آپ جانتے ہیں کہ آپکو اپنی جلد کو موئسچرائز کرنے کے لیے ایک اچھے لوشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ ابھی تک بہت سے لوگوں کو اس بات کا احساس نہیں ہے کہ غسل لینے کے بعد اپنی جلد کو موئسچرائز کرنا کتنا ضروری ہے۔ اگر ممکن ہو،باتھ ٹب یا شاور سے باہر نکلنے کے بعد 3 منٹ کے اندر اندر اپنی جلد پر لوشن لگائیں اس وقت آپکی جلد نم ہو نی چاہیے۔ غسل کے پانی میں باتھ آئل شامل کریں۔ تیل سے آپکی جلد میں نمی برقرار رہے گی اور آپکی پہلے سے خشک جلد کو موئسچرائز کرے گا۔
0 comments:
Post a Comment