Sunday, 30 December 2012

Valuable Pearls

Posted by Unknown on 02:41 with No comments
                       "انمول موتی"
"پُھول"
 ايک آدمی نے ٹوٹے ہوئے پُھول سے پوچھا۔۔۔
جب تمہيں توڑا گيا تو تمہيں دُکھ نہيں ہوا؟
پُھول نے جواب ديا۔۔۔
جب ميں نے توڑنے والے کی خوشی ديکھی تو

ميں اپنا دُکھ بُھول گيا
يہ ہے زندگی۔۔۔

-------------------------------
"خُوبصورت"
اُس نے پوچھا
بارش خُوبصورت ہے يا ميں؟
تو ميں نے کہا۔۔۔
يہ تو نہيں جانتا
مگر
جب تْمھيں ديکھتا ہوں
تو
بارش کو بُھول جاتا ہوں
اور
جب بارش پہ نظر پڑتی ہے
تو
تُم بہت ياد آتے ہو

-------------------------------
"غلطی"
ہميشہ اپنی چھوٹی چھوٹی غلطيوں سے
بچنے ک کوشش کرو
کيونکہ
انسان اکثر پہاڑوں سے نہيں
چھوٹے چھوٹے پتھروں سے پھسل کر ہی گرتا ہے۔

-------------------------------

0 comments:

Post a Comment