Sunday, 6 January 2013

Man's Death Always Surrounds Him,,,,

Posted by Unknown on 23:05 with No comments
حضر ت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مربع شکل بنائی اور اس میں ایک خط اس شکل سے باہر نکلتا ہواکھینچا او ر اس خط پر دونوں طرف سے چھوٹے چھوٹے خط بنائے اور فرمایا کہ (مربع کے اندر) انسان ہے اور مربع اس کی موت ہے جو چاروں طرف سے انسان کو گھیرے ہوئے ہے۔اور لمبا خط جو مربع سے باہر نکل گیا ہے ،یہ انسان کی آرزو (امید) ہے اور یہ چھوٹے خطوط آفات اور عارض(بیماریاں) ہیں اگر ایک آفت سے بچ گیا تو دوسری میں پھنس گیااور اگر اس آفت سے بھی بچ گیا تو تیسری میں مبتلا ہو گیا۔

(صحیح بخاری ۔کتاب الرقاق ۔باب: آرزو کی رسی لمبی ہونا)

0 comments:

Post a Comment