کروڑ پتی کنجوس عورت
ایک وقت میں ہیٹی گرین امریکا کی امیر ترین عورت تھی۔ مرتے وقت اس کے پاس 95 ملین ڈالر کی رقم تھی۔
لیکن وہ انتہائی غربت کی حالت میں رہتی تھی۔ شاید ایک متوسط طبقے کی عورت اس سے بہتر زندگی گزارتی ہو۔ اس سے اچھے کپڑے پہنتی ہو، اس سے اچھا کھاتی ہو اور اس سے اچھے کمرے میں سوتی ہو۔
ہیٹی گرین کی آمدنی کا اندازہ تقریباً 2 ڈالر فی منٹ سے بھی زیادہ لگایا گیا تھا۔
لیکن پھر بھی وہ صبح کا اخبار خرید کر پڑھتی اور پڑھنے کے بعد اسے نصف قیمت میں فروخت کردیتی تھی، وہ خیراتی ہسپتالوں میں اپنا علاج کراتی۔ کھانا ٹھنڈا کھاتی تھی کیونکہ کھانا گرم کرنے میں وہ بجلی یا گیس استعمال کرنا نہیں چاہتی تھی۔ اس کو دنیا کی امیر کنجوس ترین عورت کہا گیا ہے۔
اس کا انتقال 1916ء میں ہوا۔

0 comments:
Post a Comment