پی ٹی سی ایل کی ویب سائٹ ایک بار پھر ہیک ہو گئی
ٹیلی کام کی سرکاری پی ٹی سی ایل کی ویب سائٹ پاکستانی ہیکرز کی طرف سے آج پھر ہیک کر دی گئی ہے۔ اور اس بات کا اعتراف پاکستانی ہیکرز کے گروپ نے ایک خط میں کیا۔
پی ٹی سی ایل کی ویب سائٹ کو بد نما یا کسی بھی لائیو پیج کو ٹیمپر کرنے کے بجاۓ،سائبر ہیکرز نے صرف روٹ ڈائریکٹری میں پی ٹی سی ایل کے سرور پر ایک صفحہ بنا دیا ہے۔ جو اس لنک پر کلک کرنے سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
http://ptcl.com.pk/x.html
یہ کوئی پہلی بار ایسا نہیں ہوا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی ویب سائٹ مقامی ہیکرز،جنہوں نے کمپنی کو اپنی سیکیورٹی بڑھانے کو کہا تھا، کی طرف سے ہیک کی گئی ہے۔ تا ہم،ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کمپنی سرور سیکیورٹی کے معاملے میں بہتری دکھانے میں ناکام رہی ہے۔
سائبر ہیکرز نے پی ٹی سی ایل کے نام ایک پیغام بھی چھوڑا ہے:۔
کوئی بات نہیں لیکن پی ٹی سی ایل کو اپنی ویب سائٹ کو سنجیدگی سے لینا چاہئے،ہم اس میں سے کسی قسم کا ڈیٹا بیس لیک نہیں کریں گے۔
CyberHax0rs Team: Sho0ter, Net_Spy,N3t.Cracker,khanisgr8,xenon,Xpired

0 comments:
Post a Comment