یوفون نے حیرت انگیز تحائف کے ساتھ 150 روپے کے کارڈز کا اعلان کر دیا
یو فون نے پاکستان انڈسٹری میں سب سے پہلے 150 روپے کے سکریچ کارڈ کی دستیابی کا اعلان کیا ہے،جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر کارڈ پاکستان کے پسندیدہ کرکٹ ہیرو اور لیجنڈ وسیم اکرم کے آٹو گراف کے ساتھ آتا ہے۔
سکریچ کارڈ منفرد اور اپنی نوعیت کا ہے جو کولیکٹ ایبل سیریز کے طور پر 5 مختلف ڈیزائنز کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سکریچ کارڈ نہ صرف بیلنس اپلوڈ کرنے کی سہولت فراہم کریں گے بلکہ یہ سوئنگ کے مشہور بادشاہ کے وسیم اکرم دستخط کے ساتھ آپکی یادوں کو تازہ کرنے میں بھی مدد دیں گے۔
کوئی سے بھی پانچ سکریچ کارڈز سے بیلنس اپلوڈ کرنے پر آپ ایک قرعہ اندازی کے ذریعے وسیم اکرم کے ساتھ ایک ٹرپ جیتنے کا موقع حاصل کرنے کے لیے کوالیفائی کریں گے۔
مقابلے میں یو فون کے صارفین ایک سے زیادہ اندراج کے ذریعے شرکت کر سکتے ہیں۔ اسی طرح،پہلی اینٹری کا اندراج 5 کارڈز چارج کرنے کے بعد کیا جاۓ گا،دوسری اینٹری کا اندراج 6 کارڈز چارج کرنے کے بعد کیا جاۓ گا،اور اسی طرح تیسری اینٹری کا اندراج 7 کارڈز چارج کرنے کے بعد کیا جاۓ گا اور اسی طرح یہ سلسلہ چلتا رہے گا اور آپکی اینٹریز بڑھتی جائیں گی۔
پانچ خوش قسمت فاتحین،کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کے ساتھ اپنی زندگی کے یادگار ترین سفر سے لطف اندوز ہوں گے۔
قرعہ اندازی میں جیتنے کے موقع کے علاوہ،ان پانچوں میں سے ایک گفٹ کے لازمی حقدار ہوں گے۔۔۔
ایس ایم ایس100،اور 300 ایم ایم ایس*
تین ایم بی انٹر نیٹ*
(پورے 100 فری منٹس(یوفون سے یوفون
قرعہ اندازی کے لیے اندراجات جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 ماچ 2013 ہے۔قرعہ اندازی کے فاتحین کے نام 31 تاریخ کے بعد دس دن کے اندر اندر اعلان کے ذریعے بتاۓ جائیں گے۔
یوفون کے برانڈ ایمبیسڈر،وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اب لاکھوں مداحوں کو ان کے پسندیدہ موبائل فون کے نیٹ ورک کے سکریچ کارڈ کے ذریعے میرا آٹوگراف حاصل کرنے کا موقع ملا ہے۔ یہ میرے،اور میرے مداحوں کے لیے دورۂ ملائیشیا اور کرکٹ کے لمحات پر بات چیت کرنے کا زندگی بھر کا ایک سنہری موقع ہے۔ میں اس پلیٹ فارم کے قیام کے لیے یوفون کا شکر گزار ہوں جس کی وجہ سے مجھے دوبارہ اپنے پرستاروں سے رابطہ رکھنے میں مدد ملی ہے۔

0 comments:
Post a Comment