Thursday, 10 January 2013

To Sin Again and Again...

Posted by Unknown on 02:16 with No comments
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلي اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا
کہ کسی بندے نے گناہ کیا پھر عرض کیا۔ اے میرے رب میں نے گناہ کیا تو میرے گناہ کو معاف فرما دے۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا، میرے بندے نے گناہ کیا پس وہ جانتا ہے کوئی اس کا پروردگار ہے جو گناہوں کو معاف بھی فرماتا ہے اور گناہوں پر گرفت بھی کرتا ہے۔ میں نے اپنے بندے کو بخش دیا۔

پھر جب تک اللہ کو منظور ہوا وہ بندہ
ٹھہرا رہا۔ پھر دوبارہ گناہ کر بیٹھتا ہے تو عرض کرتا ہے اے میرے رب میں نے گناہ کیا تو میرے گناہ کو معاف فرما دے۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا، میرے بندے نے گناہ کیا پس وہ جانتا ہے کوئی اس کا پروردگار ہے جو گناہوں کو معاف بھی فرماتا ہے اور گناہوں پر گرفت بھی کرتا ہے۔ میں نے اپنے بندے کو بخش دیا۔

پھر جب تک اللہ کو منظور ہوا وہ بندہ ٹھہرا رہا۔ پھر گناہ کر بیٹھتا ہے تو عرض کرتا ہے اے میرے رب میں نے گناہ کیا تو میرے گناہ کو معاف فرما دے۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا، میرے بندے نے گناہ کیا پس وہ جانتا ہے کوئی اس کا پروردگار ہے جو گناہوں کو معاف بھی فرماتا ہے اور گناہوں پر گرفت بھی کرتا ہے۔ تو جو چاہے کر، میں نے تجھے بخش دیا۔

صحیح بخاری کتاب التوحید و صحیح مسلم کتاب التوبہ۔۔۔

0 comments:

Post a Comment