ایک پنسل ساز کی پنسل کو نصیحت
ایک ماہر پنسل ساز نے ایک بہت
خوبصورت پنسل بنائی ۔۔۔ ۔۔ پنسل کو پیک کرنے سے پہلے اس نے اپنی خوبصورت
تخلیق کو ستائش بھری نظروں سے دیکھتے ہوئے کہا ۔۔۔ ۔۔!!!
میں نے اپنے کمالِ فن کی انتہا کرتے ہوئے تجھے ایک بے مثال شکل و صورت دی ہے لیکن تم اس سے بھی خوبصورت بن سکتی ہو اگر تم میری پانچ باتیں غور سے سُن لو ۔۔۔ ۔۔ ان باتوں پر عمل کرکے تم دنیا کی بہترین پنسل بن سکتی ہو ۔۔۔ ۔۔
پہلی بات ۔۔۔ ۔۔!!!
تم بہت عمدہ اور عظیم کارنامے سر انجام دے سکتی ہو ، بشرطیکہ تم خود کو کسی ماہر اور کامل ہاتھ کے حوالے کر دو ۔۔۔ ۔۔
دوسری بات ۔۔۔ ۔۔!!!
تمہیں بار بار تراشے جانے کے تکلیف دہ عمل سے گذرنا پڑے گا ۔۔۔ ۔۔ لیکن ایک بہترین اور کارآمد پنسل بننے کے لیے اس اذیت کو حوصلے سے برداشت کرنا تمہارے لیے ضروری ہو گا ۔۔۔ ۔۔
تیسری بات ۔۔۔ ۔۔!!!
تم اُن غلطیوں کو درست کرنے کی اہل ہو جو تم سے سرزد ہو سکتی ہیں ۔۔۔ ۔۔ درستی کرنے سے کبھی بھی ہچکچانا مت ۔۔۔ ۔۔
چوتھی بات ۔۔۔ ۔۔!!!
تمہارا سب سے اہم حصہ میں نے تمہارے اندر رکھا ہے ۔۔۔ ۔۔ اس کی نگہداشت کرنا ۔۔۔ ۔۔
پانچویں بات ۔۔۔ ۔۔!!!
تمہاری لکھنے کی صلاحیت تمہارے آخری سرے تک ہے ۔۔۔ ۔۔ حالات خواہ کچھ بھی کیوں نہ ہوں ، تمہیں آخر دم تک لکھنا جاری رکھنا ہے ، اور جس سطح پر بھی تمہیں استعمال کیا جائے تم نے اپنا نشان وہاں چھوڑنا ہے ۔۔۔ ۔۔
پنسل نے ان تمام باتوں کو دھیان سے سنا ۔۔۔ ۔۔ انہیں گرہ سے باندھ کر رکھنے کا عزم کیا ۔۔۔ ۔۔ اور انجانی منزلوں کی جانب عازمِ سفر ہوئی
اب اگر ہم خود کو اس پنسل کی جگہ رکھ لیں اور ان ہی پانچ باتوں کو ہمیشہ یاد رکھیں تو ہم بلا شبہ اشرف المخلوقات ، مسجودِ ملائک یعنی بہترین انسان بن سکتے ہیں کیونکہ ہمارے خالق نے بڑے فخر سے ہمیں اپنی بہتریں تخلیق قرار دیا ہے ۔۔۔ ۔۔
پہلی بات ۔۔۔ ۔۔!!!
ہم فوزو فلاح کی رفعتوں کو چُھو سکتے ہیں بشرطیکہ ہم اپنی ذات کو کُلی طور پر خالق و مالکِ کائنات اور اُس کے مبعوث کردہ ہادیءِ برحق کے ہاتھ میں دے دیں ۔۔۔ ۔۔
دوسری بات ۔۔۔ ۔۔!!!
ہمیں بار بار تراشے جانے کے اذیت ناک مراحل سے گذرنا ہوگا ، جو مختلف آزمائشوں اور مسائل کی صورت میں ہمارے سامنے آئیں گے ۔۔۔ ۔۔ ہمیں ان سب کو ہمت ، حوصلے اور صبر کے ساتھ برداشت کرنا ہوگا ۔۔۔ ۔۔
تیسری بات ۔۔۔ ۔۔!!!
ہم اپنی غلطیوں کی اصلاح کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔۔۔ ۔۔ اور اس میں کسی قسم کی جھجھک یا ہچکچاہٹ نہیں ہونا چاہئے ۔۔۔ ۔۔
چوتھی بات ۔۔۔ ۔۔!!!
ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہمارے اندر ہے ، ہمارا قلب ِ سلیم ۔۔۔ ۔۔ ہمیں اسے تمام کثافتوں اور آلائشوں سے بچانا ہے ۔۔۔ ۔۔
پانچویں بات ۔۔۔ ۔۔!!!
ہم زندگی کی جس بھی سٹیج پر ہوں ، ہمیں اپنے نقوشِ پا چھوڑنا ہیں ، حالات خواہ کچھ بھی ہوں ہمیں آخر دم تک سر گرمِ عمل رہنا ہے ۔۔۔ ۔۔
یاد رکھیئے کہ ہم میں سے ہر فرد ایک خصوصی اور منفرد شخصیت کا حامل ہے ۔۔۔ ۔۔
آپ کو جس خصوصی مقصد کے لیے پیدا کیا گیا ہے وہ صرف اور صرف آپ ہی پورا کر سکتے ہیں ۔۔۔ ۔۔
اس یقین کے ساتھ زندگی بسر کریں کہ اس وسیع کائنات کو آپ کی ضرورت ہے ، اسی لیے خالقِ کائنات نے آپ کو تخلیق فرمایا ہے ۔۔۔ ۔۔
۔۔۔ ۔۔ کیونکہ وہ تو کوئی شے بھی فضول اور بے مقصد تخلیق نہیں فرماتا ۔۔۔ ۔۔

0 comments:
Post a Comment