ندیم صاحب اپنے دوست اختر سے
ملنے ان کے دفتر گئے۔ ابھی اختر صاحب نے ان کے لیے چائے منگوائی ہی تھی کہ
بارش شروع ہو گئ۔ اختر صاحب بڑے مضطرب سے نظر آئے۔ ندیم کے کچھ پلے نہ پڑا
کہ بارش شروع ہونے سے اختر صاحب اتنے پریشان کیوں ہو رہے ہیں۔بالآخر انہوں
نے پوچھ ہی لیا۔ اختر صاحب کہنے لگے کہ آپ کی بھابھی صدر بازار گئی ہوئی ہے
اور بارش شروع ہو گئی ہے۔
"تو اس میں اتنا پریشان ہونے کی کیا ضرورت ہے۔ وہ کوئی بچی تو نہیں ہیں کہ بارش میں بھیگ جائیں گی۔ بارش سے بچنے کے لیے کسی نہ کسی شاپنگ مال میں چلی جائیں گی۔" ندیم صاحب نے اپنی رائے دی۔
"یہی تو پریشانی کی بات ہے۔" اختر صاحب نے جیب پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا۔

0 comments:
Post a Comment