Thursday 14 February 2013

اسلام آباد ٹریفک پولیس(آئی ٹی پی) اور موبی لنک فاؤنڈیشن نے اوپن ایئر تھیٹر اسلام آباد میں مشترکہ طور پر مصوری کا ایک مقابلہ منعقد کیا جس کا مقصد کالج/اسکول کے طلباء میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔
شریک طلباء کو اپنی تخلیقی اور مصورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے روڈ سیفٹی اور اس سے متعلقہ خطرات کا سادہ بصری اظہار کرنے کو کہا گیا۔ تقریب میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے متعدد اسکولوں و کالجوں کے بارہ سو سے زائد طلباء نے شرکت کی۔
اس تقریب کی ایک خاص بات خصوصی بچوں کی شرکت تھی جنہوں نے معذوروں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی انتظامات کی ضرورت کے بارے میں اپنا زاویہ نظر پیش کیا۔
تیز رفتاری، ون وہیلنگ وغیرہ کے نتیجے میں ممکنہ نقصانات کے بارے نوجوانوں کو آگہی دینے کے لیے انسپکٹر جنرل آف پولیس، اسلام آباد جناب بانی امین خان کی کمان اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری اور ایس ایس پی ٹریفک ڈاکٹر معین مسعود کی نگرانی میں مختلف مہمات کا سلسلہ شروع کرنے کا بیڑہ اٹھایا گیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایسی مہمات روڈ صارفین کو ٹریفک قوانین سے واقفیت اور آپس میں آگہی کے لیے کارآمد ہیں۔
بلال منیر شیخ، چیف کمرشل آفیسر، موبی لنک نے کہا کہ “ہر سال ہزاروں افراد روڈ حادثات سے متاثر ہوتےہیں، اور معمولی سی احتیاط اور نگہبانی سے اس سے بچا جا سکتاہے۔ اس منصوبے کے ساتھ ان بچوں نے موبی لنک فاؤنڈیشن اور آئی ٹی پی کی مدد کی کہ وہ اپنے شہریوں کو جان و مال کے نقصان سے بچانے کی خاطر ان میں شعور اجاگر کرنے کے لیے عوام کے لیے پیغامات پیش کریں۔”
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے مصوری کے مقابلے کا اہتمام آئی ٹی پی کی ساتویں سالگرہ کے حوالے سے کیا تھا۔ مصوری کے مقابلے کے بعد بچوں کو مختلف روڈ سیفٹی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لیے سرگرمیاں کی گئیں اور تقریب کا اختتام جیتنے والوں کے درمیان انعامات کی تقسیم سے ہوا۔

0 comments:

Post a Comment